حکومت نے ہار مان لی، نوازشریف اور اسحاق ڈار کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Only Allah can bring Nawaz, Dar back from London: Sheikh Rasheed

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے میں ناکامی پر دونوں کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صرف اللہ ہی نواز شریف اور اسحاق ڈار کو لندن سے واپس لاسکتا ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوششوں کے باوجود ہم اسحاق ڈار کو واپس نہیں لا سکے تو پھر نواز شریف کو کیسے واپس لائیں گے۔

شیخ رشید اسلام آباد میں نادرا ہیڈ کوارٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ،مختلف سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اگر سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کرنا ہوتا تو ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لیتی،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سینیٹ الیکشن چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اکثریت حاصل کرکے بدعنوانوں کے خلاف سخت قوانین متعارف کرانے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:حکومت کا مطالبہ مسترد، الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن قبل ازوقت کروانے سے انکار کردیا

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے حکومت مخالف تحریک کے دوران استعفوں کا اعلان کیا تھا اور جنوری 2021 ء کے اختتام پر اپوزیشن جماعتیں استعفے دینے کے حوالے سے مشاورت کررہی ہیں۔

Related Posts