زوال پذیر معاشرہ ہی تعصبات کی اجازت دے سکتا ہے،صدرمملکت عارف علوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ڈیری سیکٹر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ڈیری سیکٹر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

کراچی:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انتہا پسندانہ، مکروہ فلسفے کی حوصلہ افزائی کرنے والا ایک زوال پذیر معاشرہ ہی تعصبات کی اجازت دے سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بی جے پی، ہندوتوا اور آر ایس ایس کے انتہا پسندانہ، مکروہ فلسفے کی حوصلہ افزائی کرنے والا ایک زوال پذیر معاشرہ ہی تعصبات کی اجازت دے سکتا ہے۔اکیسویں صدی میں ایسے تعصب کو بھارت میں ریاستی حمایت حاصل ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارت کے شہر ممبئی کے ایک رہائشی منصوبہ میں مسلمانوں کے حوالہ سے تعصب پر مبنی اشتہارشائع کیاگیا، جس میں کہا گیا ہے کہ جانوروں اور مسلمانوں کو داخلہ کی اجازت نہیں۔

اس پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ اکیسویں صدی میں اس طرح کے تعصب کو بھارت میں ریاستی حمایت حاصل ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ بی جے پی، ہندوتوا اور آر ایس ایس کے انتہا پسندانہ، مکروہ فلسفے کی حوصلہ افزائی کرنے والا ایک زوال پذیر معاشرہ ہی اس کی اجازت دے سکتا ہے۔

Related Posts