امریکی خاتون کے بیٹے کی ماں کے ذہنی مریضہ ہونے کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Two proposals for stranded U.S. woman after heartbreak

امریکی خاتون اونیا اینڈریو رابنسن کے بیٹے نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق جرمیار رابنسن نے انکشاف کیا ہے کہ اس کی والدہ دماغی صحت کے مسائل میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے ان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے انہیں اور ان کے بھائی کو پاکستان میں اس کی والدہ کو درپیش مسائل کے بارے میں معلوم ہوا۔ “میں اور میرے بھائی نے اپنی والدہ کے لیے واپسی کا ٹکٹ بھی بک کرایا ہے۔

واضح رہے کہ 33 سالہ خاتون اور دو بچوں کی ماں گارڈن ویسٹ کے رہائشی پاکستانی نوجوان ندال احمد میمن کی محبت میں گرفتار ہو کر امریکا سے آئی تھیں تاہم پاکستان پہنچنے پر ندال میمن نے اس سے شادی سے انکار کر دیا تھا۔

وی آئی پی روٹ کراس کرنے پر بزرگ شخص پر تشدد کرنیوالا تھانیدار معطل

بدھ کو پاکستانی حکام نے خاتون ملک بدر کرنے کی کوشش کی کیونکہ اس کا پاکستان کا ویزہ ختم ہو گیا تھا تاہم اس نے پاکستان چھوڑنے سے انکار کر دیا۔

بعد ازاں پولیس نے خاتون شارع فیصل ایف ٹی سی فلائی اوور سے متصل لائنز ایریا میں واقع چھیپا ہیڈ آفس منتقل کردیا۔ چھیپا کے حکام نے کہا ہے کہ خاتون کو الگ کمرہ فراہم کیا گیا ہے جبکہ وہ اسے مفت کھانا بھی فراہم کرتے ہیں۔

ندال نامی نوجوان کے غائب ہونے کے بعد امریکی خاتون اپنے ساتھ لائی ہوئی رقم کو استعمال کرتے ہوئے کچھ دنوں تک کراچی میں موجود رہی اور اب وسائل سے محروم ہے۔ خاتون نے پاکستان میں رہنے اور پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔

Related Posts