اسلام آباد تھانہ گولڑہ شریف کی حدود میں فائرنگ، 1 شخص ہلاک 1زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد تھانہ گولڑہ شریف کی حدود میں فائرنگ، 1 شخص ہلاک 1زخمی
اسلام آباد تھانہ گولڑہ شریف کی حدود میں فائرنگ، 1 شخص ہلاک 1زخمی

اسلام آباد: تھانہ گولڑہ شریف کے علاقہ سیکٹر ڈی 12 میں واقع فلیٹ میں دو دوستوں میں جھگڑے اور فائرنگ کے تبادلے سے ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

واقعہ سوموار 3 مئی 2021ء کو دو بجے کے قریب پیش آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل اور آصف نامی دو نوجوان ڈی بارہ سیکٹر میں واقع فلیٹ میں دو لڑکیوں کے ہمراہ موجود تھے کہ اسی دوران ان کا کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں فیصل ولد محمد شریف موقع پر دم توڑ گیا جبکہ آصف شدید زخمی ہوگیا۔ جسے مقامی اسپتال منتقل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

فائرنگ کے وقت فلیٹ میں موجود دو لڑکیوں کو پولیس نے بعدازاں شخصی ضمانت پر گھر روانہ کردیا تھا تاہم پولیس نے لڑکیوں کو اس بات کا پابند کیا تھا کہ جب ان کو تھانے میں طلب کیا جائے گا وہ (خواتین) حاضر ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عید کی 10چھٹیوں سے صنعت کو بہت نقصان ہو گا، زبیر موتی والا

Related Posts