کراچی میں پتنگ بازی کاسلسلہ پھر زور پکڑ گیا، ڈور پھرنے سے ایک نوجوان زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

one injured in kite-flying incident in karachi

کراچی: شہر قائد میں کئی زندگیوں کے چراغ گل ہونے کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ ایک بار پھر زور پکڑ گیا،بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آبادمیں موٹر سائیکل سوار نوجوان پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا۔

سال 2019 میں پتنگ کی قاتل ڈورگلے پر پھرنے سے معصوم بچے سمیت متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے،ان واقعات کے بعد پولیس نے پتنگ سازی، اسکی فروخت اور اڑانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تھا۔

پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں یہ سلسلہ کافی حد تک کم ہوگیا تھا تاہم ایک بار پھر بسنت کا موسم آتے ہی شہر میں پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔

پتنگ بازی اور پتنگ سازی کا سلسلہ پولیس کی غفلت کے باعث پھر عروج پا رہا ہےاورنگی، بلدیہ، نیوکراچی، محمودآباد، کھارادر، لیاری، لیاقت آباد اور ملیر کے مختلف علاقوں میں یہ سلسلہ زوروں پر ہے۔

پولیس اہلکار رشوت کے عیوض اس جان لیوا عمل کوجاری رکھنے میں برابر کے شریک بنے ہوئے ہیں،پتنگ کی قاتل ڈور انسانوں کے ساتھ ساتھ پرندوں کی جان لینے کا سبب بھی بن رہی ہے۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی میں پولیس گردی عروج پر، سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر پر سرِ عام تشدد

معصوم بچے پتنگ اڑاتے ہوئے چھتوں سے گر کر اور کٹی پتنگ لوٹنے میں حادثات کی نذر ہورہے ہیں،شہریوں نے وزارت داخلہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے اس خطرناک کھیل پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts