سہراب گوٹھ پولیس کی ناکے پر نہ رکنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، ایک زخمی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
one injured by police firing in Sohrab Goth

کراچی :سہراب گوٹھ پولیس کی جانب سے رات گئے مقابلے کا بھانڈا پھوٹ گیا، پولیس نے اہلکاروں نے ناکے پر نہ رکنے والے نوجوانوں  پر فائرنگ کردی، ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ مبینہ مقابلے میں زخمی ہونے والا 23 سالہ نوجوان ہمایوں مرتضیٰ ولد مرتضیٰ مرزا ڈاکو ہے لیکن حقیقت بالکل برعکس نکلی۔

ہمایوں اپنے دوستوں کے ہمراہ کھانا کھانے گیا تھااورکھانا کھاکر واپس آتے ہوئے ناکہ لگاکر کھڑے سہراب گوٹھ پولیس کے اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا۔

مزید پڑھیں:موٹر وے پر خواتین کیساتھ زیادتی ،پولیس کی کارروائی، 12 افراد گرفتار

نہ رکنے پر پولیس نے نوجوانوں پر فائرنگ کردی جس سے ہمایوں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ہمایوں کے دوستوں کا کہنا ہے کہ ہم نے چھ دوستوں نے ساتھ کھانا کھایا جسکی تصاویر اور بل بھی موجود ہیں، پولیس اپنی غلطی چھپانے کے لیے ہمارے دوست پر الزام لگا رہی ہے۔

Related Posts