کراچی: سولجر بازار میں شہری کی فائرنگ سے 1 ڈاکو ہلاک، دوسرا فرار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائرنگ
(فوٹو: آن لائن)

شہرِ قائد کے علاقے سولجر بازار میں ڈکیتی کی لرزہ خیز واردات کے دوران ایک شہری نے ڈاکو کو شہری فائرنگ کرکے موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ اس کا ساتھی جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے۔ 

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے شہری مسلسل لوٹ مار اور وارداتوں کے خلاف صف آرا ہیں جو بے رحم ڈاکوؤں سے نمٹنے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت بعض اوقات فائرنگ اور کبھی کبھار تشدد کا سہارا بھی لیتے ہیں۔

ایک ایسے ہی واقعے کے دوران کراچی کے ایک شہری نے سولجر بازار میں ڈکیتی کو ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کرکے ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا، افراتفری کا فائدہ اٹھا کر اس کا ساتھی جائے وقوعہ سے بھاگ نکلا، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ دو ڈاکو لوٹ مار کررہے تھے کہ مذکورہ شہری نے ان پر فائرنگ کردی، جس سے ایک ڈاکو زمین پر گر گیا۔ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا ڈاکو زخموں سے جانبر نہ ہوسکا اور ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو سے ایک عدد پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Related Posts