ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے مینگروز کے ایک ارب در خت لگائے جائیں گے، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے مینگروز کے ایک ارب در خت لگائے جائیں گے، وزیر اعظم
ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے مینگروز کے ایک ارب در خت لگائے جائیں گے، وزیر اعظم

ریاض: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کے لئے مینگروز کے ایک ارب در خت لگائے جائیں گے۔

سعودی عرب میں مڈل ایسٹ گرین انشیٹو سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں دس ارب درخت لگانے کے سونامی پروگرام کے تحت مینگروز کی شجرکاری کو فروغ دینے کے لئے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا کو اس مسئلے کو سنجیدہ لیناچاہیے کیونکہ یہ اب تیزی سے ساحلی کمیونٹیز کو متاثر کررہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات شروع کرنے پر سعودی عرب کی تعریف کی اور کہا کہ ریاض کو سبز کرنا مثالی اور رومانٹک تھا۔

وزیر اعظم نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان دنیا کے 10 سب سے زیادہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے شکار ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ دنیا کوئی اقدام کرے، پاکستان نے گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔

وزیراعظم عمران نے نشاندہی کی کہ 2030 تک پاکستان اپنی 30 فیصد ٹرانسپورٹ کو برقی گاڑیوں میں منتقل کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔ مزید برآں، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان فطرت پر مبنی حل پر بھی توجہ مرکوز کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں مینگروز کا احاطہ بڑھ رہا ہے جو کاربن کے اخراج کی سب سے زیادہ مقدار جذب کرتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دنیا موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج کو مزید سنجیدگی سے لے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ہم سب اجتماعی طور پر اس چیلنج کو اس سے کہیں زیادہ سنجیدگی سے لیں جو ہم نے اب تک کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے پاکستان پر عزم ہے،وزیر اعظم

موسمیاتی تبدیلی کو دنیا نے آج سب سے بڑے بحرانوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ 20 سال پہلے نظر آرہا تھا لیکن بدقسمتی سے دنیا اس کے مضمرات کو سمجھنے میں ناکام رہی۔

Related Posts