یوم عاشورہ جولائی کی کس تاریخ کو آئے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دین اسلام میں حرمت والے مہینے محرم کے سب سے خاص دن 9 اور 10 محرم جنہیں عاشورہ بھی کہا جاتا ہے سال 16 جولائی اور 17 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

یہ دن مسلمانوں خاص طور پر شیعہ برادری کے لیے نہایت عقیدت کا حامل ہے، جو کہ پیغمبر اسلام ﷺ کے نواسے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

اس موقع کے لیے ہر سال خصوصی تیاریاں کی جاتی ہیں، حکومت کی جانب سے ماتمی جلوسوں، مجالس اور مجالس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے جاتے ہیں۔

وفاقی حکومت پہلے ہی رواں سال کی سرکاری تعطیلات کی فہرست میں 16 جولائی اور 17 جولائی کو عاشورہ کی تعطیلات کے طور پر شامل کرچکی ہے۔

عاشورہ محرم کے دوران پورے ملک میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جاتے ہیں تاکہ امن و امان کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ اس دن ملک بھر میں مختلف پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔

Related Posts