کورونا سے بچاؤ، عمان کی پاکستان پر سفری پابندی میں توسیع،امریکا کا امداد کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Another case of omicron surfaces in Karachi

مسقط :عمان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے برطانیہ، بھارت، پاکستان، بنگلا دیش سے آنے والے مسافروں پر پابندی میں توسیع کردی ہے جبکہ امریکا نے پاکستان، مالدیپ اور سری لنکا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے ہنگامی امداد بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عمان نے کورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے جی سی سی کے شہریوں پرسفری پابندیاں ختم کردی ہیں۔

عمانی میڈیا کے مطابق برطانیہ، بھارت، پاکستان، بنگلا دیش سمیت سوڈان، برازیل، نائجیریا، تنزانیہ سےآنے والے مسافروں پر بھی پابندی عائدہے۔عمان میں ملائیشیا، ویتنام سے آنے والوں کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، یہ پابندی 5 جون سے غیر معینہ مدت کے لیے لگائی گئی ہے۔

دوسری جانب امریکا نے پاکستان، مالدیپ اور سری لنکا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے ہنگامی امداد بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت کا کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ بند کرنیکا فیصلہ

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ کوروناکے بحران کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا جنوبی ایشیا کی مدد جاری رکھے گا۔

وبائی امراض کے تباہ کن اثرات سے نمٹنے کیلئے نان اسٹاپ کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، مالدیپ اور سری لنکا کو ہنگامی طبی امداد بھیج رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دُنیا بھر میں کورونا سے 17 کروڑ 24 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 37 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 17کروڑ 24 لاکھ 26ہزار 494افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 37 لاکھ 6ہزار 563 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا سے متاثرہ 89ہزار 935افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 36لاکھ 59 ہزار 263ہے۔1 کروڑ 35لاکھ 69 ہزار 328مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

Related Posts