پاکستان شاہینز نے زمبابوے اے کے خلاف 521رنز پرپہلی اننگ ڈکلیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان شاہینز نے زمبابوے اے کے خلاف 521رنز پرپہلی اننگ ڈکلیئر کردی
پاکستان شاہینز نے زمبابوے اے کے خلاف 521رنز پرپہلی اننگ ڈکلیئر کردی

زمبابوے: پاکستان شاہینز نے عمیر بن یوسف کی کریئر بیسٹ ڈبل سنچری سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے زمبابوے اے کے خلاف پہلے چار روزہ کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز 521 رنز 3کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔

عمیر بن یوسف 250 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جو پاکستان اے یا پاکستان شاہینز کی طرف سے کھیلتے ہوئے کسی بھی پاکستانی بیٹر کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے اس سے قبل 1997ء میں سلیم الہٰی نے پاکستان اے کی طرف سے ووسٹر شائر کے خلاف229 رنز بنائے تھے۔

جواب میں زمبابوے اے نے کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 112 رنز بنائے تھے اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

ڈیون مائرز آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان شاہینز کی طرف سے لیفٹ آرم سلو بولرمہران ممتاز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے اے پاکستان شاہینز کے اسکور سے اسوقت 409 رنز پیچھے ہے اور اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔پاکستان شاہینز نے اپنی پہلی اننگز 352رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی۔ عمیر یوسف 161اور کامران غلام 5 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

مہمان ٹیم کو دن کا واحد نقصان اسوقت برداشت کرنا پڑا جب کامران غلام چار چوکوں کی مدد سے26 رنز بناکر چیوانگا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اسوقت پاکستان شاہینز کا اسکور388 رنز تھا۔

عمیر بن یوسف نے اپنی شاندار اننگز کو جاری رکھتے ہوئے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی پہلی ڈبل سنچری 300 گیندوں پر 19چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کرلی۔

اس سے قبل عمیر بن یوسف کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہترین انفرادی اسکور174 رنز تھا جو انہوں نے2019ء میں سندھ کی طرف سے خیبر پختونخوا کیخلاف بنایا تھا۔

میچ کا مختصر اسکور۔
پاکستان شاہینز پہلی اننگز521 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ ڈکلیئرڈ۔ عمیر بن یوسف 250 ناٹ آؤٹ۔ محمد حریرہ 178۔ حسین طلعت 51 ناٹ آؤٹ۔

مزید پڑھیں:انٹرریجن انڈر13 اورانڈر16 ون ڈے ٹورنامنٹس کے فائنل کی تفصیلات کا اعلان

زمبابوے اے پہلی اننگز۔112 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ۔ ڈیون مائرز 56۔ مہران ممتاز 32/2 وکٹ۔

Related Posts