لاہور: پنجاب میں لاقانونیت بڑھ گئی، پولیس نے غریبوں کی مدد سے انکار کردیا،اوکاڑہ کی خاتون گھر لٹنے پر لاہور کی سڑک پر بچوں سمیت انصاف کی منتظرہے۔
سوشل میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اوکاڑہ کی غریب خاتون بچوں کے ساتھ انصاف کیلئے لاہور کی سڑک پر بے یارو مدد گار بیٹھی ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے گھر ڈکیتی ہوئی جو تھا سب لٹ گیاہے لیکن پولیس کارروائی نہیں کر رہی۔
عید میں چند دن باقی سبھی اپنے بچوں کے ساتھ عید کی تیاری میں مصروف جبکہ اوکاڑہ کی یہ غریب خاتون بچوں کے ساتھ شہر اقتدار لاہور کی فٹ پاتھ پر بے یارو مدد گار رات گئے بیٹھی ہےجوانصاف کی منتظر ہے، خاتون کا کہنا ان کے گھر ڈکیتی ہوئی لیکن پولیس کارروائی نہیں کر رہی جو تھا سب لٹ گیا pic.twitter.com/PK8dxBSzFl
— Arshad Chaudhry (@arshdchaudhary) April 28, 2022
سندھ آجائیں
سارا میڈیا انپر فوکس کرے گا
اور صحافی برادری ShameOnSindhGovt کی ٹویٹ کرے گی انصافی ٹاپ ٹرینڈ بنایں گے ،
پکی بات ہے ! https://t.co/LSvyj0qdEM— Aina (@A_ProudCivilian) April 28, 2022
واضح رہے کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، چند روز قبل پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں دوست نے 100 روپے کی رقم کے تنازع پر دوست کا گلا درانتی سے کاٹ دیا تھا۔
مزید پڑھیں:کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکار ناکے لگا کر شہریوں کو تنگ کرنے لگے