کراچی میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے آئل ٹینکرز سے دوبارہ تیل چوری ہونے لگا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Oil theft resumes in Karachi

کراچی :گڈاپ ،اسٹیل ٹاون ، شاہ لطیف ٹاؤن میں ملکی اور غیر ملکی آئل کمپنیوں کا تیل لے جانے والے آئل ٹینکرز سے دوبارہ ایندھن چوری ہونے لگا۔

25 جون 2020 کو ایم ایم نیوز ٹی وی نے یہ انکشاف کیا تھا کہ ضلع ملیر میں آئل ٹینکرز سے سیل کھول کر تیل چرانے والی مافیا سرگرم ہے اور یومیہ لاکھوں روپے کا تیل چوری کیا جا رہا ہے جس کے بعد تیل چور مافیا غائب ہو گئی تھی اور آئل ٹینکرز کی نگرانی سخت کر دی گئی تھی ۔

اب 6 ماہ گزر جانے کے بعد دوبارہ ایک منظم گروہ نے کاروائیاں شروع کردی ہیں ، یہ کارروائیاں ملیر لنک روڈ پر مختلف مقامات پر ، گڈاپ ،اسٹیل ٹاون ، شاہ لطیف ٹاؤن سمیت اب ٹھٹھہ میں گھارو میں بھی جاری ہیں۔

اس حوالے سے بعض تحقیقاتی اداروںکےذرائع نے بھی انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ مقامات پریومیہ ہزاروںلیٹر تیل چوری کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس گھناؤنے دھندے میں علاقہ سکھن، گڈاپ ، شاہ لطیف ٹاؤن اور اسٹیل ٹاؤن پولیس بھی ملوث ہے۔

اس کام میں مختلف گروپس کام کر رہے ہیں جن کے مبینہ سرغنہ رانا مقبول ، جبران ، خالدعرف شنکر، سمیع عرف ٹی ٹی شامل ہیں ، جو ایم ایم نیوز ٹی وی کی ماہ جون 2020 میں شائع ہونے والی خبر کے بعد محتاط ہو گئے تھے تاہم اب جبکہ 6 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے تو دوبارہ یہ دھندہ شروع ہو گیا ہے۔

تیل چور مافیا کا سرغنہ رانا مقبول یومیہ لاکھوں روپے کا پیٹرول و ڈیزل آئل ٹینکرز ڈرائیور کی ملی بھگت سے اپنے کارندوں کے ذریعے چوری کروارہا ہے،اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن حدید موڑ کے قریب مچھلی مارکیٹ کے سامنے تیل چور مافیا کے سرغنہ رانا مقبول نے کراچی میں تیل چوری کا سب سے بڑا ڈمپنگ پوائنٹ بنا رکھا ہے جہاں پر مختلف پیٹرولیم کمپنیوں کا تیل سپلائی کرنے والے ٹینکروں کے ڈرائیور کی ایما پر ڈیزل و پیٹرول چوری کرکے ڈراموں میں ذخیرہ کیاجاتاہے۔

فی تیل سپلائی کرنے والے آئل ٹینکر سے دو سو لیٹر سے لیکر پانچ سو لیٹر تک ڈیزل و پیٹرول چوری کا انکشاف کیا گیا ہے، دستیاب معلومات کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیوں سے آیندھن آئل ٹینکر میں بھرائی کے بعد وال پر سیل بھی لگائی جاتی ہے تاکہ چوری نہ ہوسکے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بعض ڈرائیورز نے اپنے پاس اضافی سیلیں رکھی ہوتی ہیں، مذکورہ مقام پر ٹینکر کے وال کی سیلیں توڑ کر تیل چوری کر کے پھر سے نئی سیل لگا دی جاتی ہے،تیل چوری کا سلسلہ صبح دس شروع ہونے کے بعد رات گئے تک جاری رہتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیل ٹاؤن پولیس رانا مقبول سے یومیہ 50 ہزار روپے مبینہ بھتہ وصول کرتی ہیں، بھاری نذرانے کے سبب پولیس نے ڈیزل و پیٹرول ٹینکروں سے چوری کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:سوئی سدرن گیس کمپنی کے افسران نئے کنکشن پر رشوت لینے لگے، ملیر کا رہائشی لٹ گیا

ذرائع کا کہنا تھا کہ ضلع ملیر کے مزید تھانے جن میں گڈاپ ، میمن گوٹھ ، سکھن،شاہ لطیف ،اور دیگر میں بھی تیل چورمافیا کو پولیس کی آشیرباد حاصل ہیں۔ غیر ملکی کمپنیوں کے آئل ٹینکرز سے تیل چوری کے واقعات سے پاکستان کی بد نامی ہو رہی ہے۔

متعلقہ علاقوں کے مکینوں نے وزارت پیٹرولیم اور وزارت داخلہ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر مافیا کے خلاف ایکشن لیں ۔

آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے سربراہ شمس شہوانی نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ پہلے بھی تیل چوری ہو رہا تھا اب بھی ہم نے وزارت پیٹرولیم کو خط لکھے ہیں ، انہیں سخت کارروائی کرنا چاہے۔

مزید پڑھیں:آئل مافیا نے سرکاری ڈپو تک پہنچنے سے پہلے آئل ٹینکرز سے خام تیل چوری کرنا شروع کردیا

Related Posts