عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 10 ڈالر فی بیرل کی کمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی ولی عہد کا تیل کی پیداوار سے متعلق اہم بیان
سعودی ولی عہد کا تیل کی پیداوار سے متعلق اہم بیان

ناروے میں تیل اور گیس کے شعبے میں کام کرنے والے کارکنوں کی ہڑتال شروع ہونے کے ساتھ ہی سپلائی میں متوقع رکاوٹوں کے باوجود تیل کی قیمت میں تقریباً 10 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی کساد بازاری کے خدشے کے پیشِ نظر بین الاقوامی منڈی میں آج 10 ڈالر فی بیرل تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ منگل کے روز برطانوی برینٹ کرود آئل کی قیمت 10 اعشاریہ 77 ڈالر فی بیرل یعنی 9.5 فیصد کم ہوکر 102 اعشاریہ 73 ڈالر ہو گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے (رائٹرز) کا کہنا ہے کہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 9 اعشاریہ 30 ڈالر یعنی 8.6فیصد کم ہو کر 99اعشاریہ 13 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔ ماضی قریب میں بین الاقوامی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان سے اشیاء پاکستانی کرنسی میں درآمد کیے جانے کا امکان

ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث سرمایہ کاروں میں عالمی کساد بازاری کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ ناروے میں آف شور ورکرز کی ہڑتال بھی کساد بازاری کے خدشات میں اضافے کا باعث بنی ہوئی ہے۔ ہڑتال کے باعث تیل کی پیداوار 89 ہزار بیرل کم ہوسکتی ہے۔

امریکن سٹی گروپ کا کہنا ہے کہ اگر کساد بازاری آئی تو رواں برس کے آخر تک خام تیل 65 ڈالر فی بیرل تک گر سکتا ہے اور 2023 کے آخر تک قیمت 45 ڈالر فی بیرل بھی ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ برینٹ کروڈ آئل کی موجودہ قیمت 106 ڈالر فی بیرل ہے۔

Related Posts