جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت میں مسلم اقلیت کے ساتھ رواں سلوک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا چارٹر اور دیگر عالمی اداروں کے اصول اقلیتوں کےبلاامتیاز حقوق کی ضمانت دیتے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جدہ سے جاری بیان میں او آئی سی کا کہنا تھا کہ او آئی سی کا جنرل سیکریٹریٹ بھارت میں مسلم اقلیتوں کو متاثر کرنے والے حالیہ اقدامات کاجائزہ لے رہا ہے۔
مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 141واں روز، مظلوم کشمیریوں پر عرصۂ حیات تنگ