پیٹرول کی قیمت 83.50، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 119روپے تک بڑھانے کی تجویز

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام کو مکمل ریلیف نہ مل سکا، پیٹرول کی قیمت کم کرکے ڈیزل کی قیمت بڑھادی گئی
ڈیزل کی قلت، حکومت کا ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت 83.50 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 119 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی تجاویز پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری بھرکم اضافہ 16 اپریل سے کیے جانے کا خدشہ ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تجاویز ٹیکس اور لیوی کی شرح، فل لیوی اور ٹیکس کی بنیاد پر ارسال کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

لوڈ شیڈنگ کی وجہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی تھی۔حامد میر کا دعویٰ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔ ملک بھر میں تمام تر پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح صفر ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری 17 فیصد جی ایس ٹی اور 30 روپے لٹر لیوی ہٹائے بغیر ارسال کی۔ موجودہ ٹیکس شرح پر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51.30روپے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 21.53روپے لٹر اضافے کی تجویز دی گئی۔

موجودہ ٹیکس شرح پر مٹی کے تیل کی قیمت میں 36.05 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 38.89روپے فی لٹر اضافے کی تجویز بھیجی گئی۔  پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 30 روپے جبکہ جی ایس ٹی کی شرح 17 فیصد رکھنے کی تجویز دے دی گئی۔

حکام نے مجوزہ لیوی اور جی ایس ٹی کو شامل کرکے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 119 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی۔ اسی طرح پیٹرول کیقیمت 83.50روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 77.56روپے اضافہ تجویز کیا گیا۔ 

Related Posts