اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے اضافے کی سفارش کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی

اسلام آباد :آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم ڈویژن کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری ارسال کردی ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی سمری میں پیٹرول میں 7 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔

اوگرانے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9اعشاریہ 50 پیسے فی لیٹر اور اگست 2020 کے مہینے میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے اضافے کا بھی مشورہ دیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

فنانس ڈویژن کے جاری کردہ بیان کے مطابق حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے رجحان کو دیکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، وزیر اعظم

جولائی میں  پیٹرول کی قیمت 25اعشاریہ 58 روپے اضافے سے 100اعشاریہ 10 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 21اعشاریہ 13 روپے اضافے سے 101اعشاریہ 46 روپے فی لیٹر کردی گئی تھی ۔

Related Posts