آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی، یکم اکتوبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
اوگرا نے آئندہ ماہ اکتوبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے، پٹرول 2 روپے 55 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل تین روپے 23 پیسے فی لٹر کم ہونے کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے اضافہ کی سفارش کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 41 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 63 پیسے تک کمی کی گئی تھی، یکم ستمبر سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جسکے بعد نئی قیمت 113 روپے 24 پیسے فی لٹر ہو گئی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔