اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

OGRA proposes cut in petroleum products up to Rs44.07 per litre
Petrol-Prices.

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں آئندہ ماہ سے  2 روپے 55 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سفارش کی ہے کہ آئندہ ماہ سے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 3روپے 23 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 41 پیسے کمی کی جائے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمت میں 12روپے فی کلواضافہ کردیاگیا، گھریلو سلنڈر مہنگا ہوگیا

سمری پر پٹرولیم ڈویژن حکام غور کرنے کے بعد اس پر اتفاق کے بعد اسے وزارتِ خزانہ کو منظوری کے لیے بھجوائیں گے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق عمل میں آئے گا۔ نئی قیمتیں آج شب 12 بجے سے نافذ العمل کیے جانے کا امکان ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا جس سے رواں مالی سال کے دوران 500 ارب روپے کی نان ٹیکس آمدنی متوقع ہے۔

حکومت کی طرف سے آر ایل این جی کے 2 منصوبے نجکاری مشن کے لیے اہم ہیں جس سے مجموعی طور پر 330 ارب روپے کا حصول متوقع ہے جبکہ جون 2020ء تک نجکاری سے 500 ارب روپے حاصل کیے جائیں گے۔

وفاق نے سروسز ہوٹل، ایس ایم ای بینک، کنونشن سینٹر اور نجکاری عمل کی ترجیحی فہرست میں شامل اداروں کی نجکاری 2020ء کے پہلے مہینے تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا جبکہ نجکاری کمیشن نے آئسکو اور حبکو جیسی الیکٹرک کمپنیوں کو بھی نجکاری منصوبے کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔

  مزید پڑھیں: نجکاری عمل تیز کرنے کا حکومتی فیصلہ، رواں سال 500 ارب کی نان ٹیکس آمدنی متوقع

Related Posts