اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے تک کمی کی تجویز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

OGRA proposes cut in petroleum products up to Rs44.07 per litre
Petrol-Prices.

اسلام آباد :آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم ڈویژن کو ایک سمری پیش کی ہے جس میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 44.07 روپے تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم ڈویژن کو ایک سمری بھجوا دی جس میں پیٹرول کی قیمت میں کم سے کم 20.68روپے کی کمی کا مشورہ دیا گیا تھا۔

سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 33.94روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت 44.07روپے فی لیٹر تک کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ اوگرا کی سفارشات پر غور کرنے کے بعد قیمتوں میں ردوبدل کافیصلہ کریگی۔

واضح رہے کہ منگل کے روز وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ توانائی اور سفر کی لاگت میں کمی آئے گی اور حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائے گی۔

مزید پڑھیں: تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کے ملکی معیشت پر ممکنہ اثرات و مضمرات

انہوں نے کہا تھا کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں تاریخی کمی کے بعد حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کردی تھی اور ہم پیٹرولیم قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کریں گے ، ان کا کہنا تھا کہ سستی پیٹرولیم مصنوعات سے سفر اور توانائی کے اخراجات کم ہوں گے۔

Related Posts