اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں تبدیلیاں کردیں،نوٹیفکیشن جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں تبدیلیاں کردیں
اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں تبدیلیاں کردیں

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کرتے ہوئے تبدیلیاں کردیں۔

اوگرا کی جانب سے جولائی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی تقسیمی قیمتوں میں کمی کی گئی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی تقسیمی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

سندھ اور بلوچستان کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا جبکہ پنجاب اور کے پی کے کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 0.06ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی۔

مزید پڑھیں:فیکٹ چیک: کے الیکٹرک نے پیک آور کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی

سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت 13.13 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.64ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔

Related Posts