اوگرا کا آئل انڈسٹری کیلئے قرضے کی حد بڑھانے پر اسٹیٹ بینک سے تبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اوگرا کا آئل انڈسٹری کیلئے قرضے کی حد بڑھانے پر اسٹیٹ بینک سے تبادلہ خیال
اوگرا کا آئل انڈسٹری کیلئے قرضے کی حد بڑھانے پر اسٹیٹ بینک سے تبادلہ خیال

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نےآئل انڈسٹری کیلئے قرض کی حد میں اضافے کے متعلق تبادلۂ خیال کیا ہے جس کا مقصد انڈسٹری کے صنعتکاروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین اوگرا مسرور خان اور ممبر (آئل) زین العابدین قریشی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر، ڈپٹی گورنر اور ان کی ٹیم کےساتھ ملاقات کی اور تیل کی صنعت کیلئے قرض کی حد سے متعلق امور پر گفتگو کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری،1 ڈالر 181 روپے 60 پیسے کا ہوگیا

حال ہی میں ڈالر کی قیمت میں کمی، روپے کی قیمت میں استحکام اور معاشی محاذ کی دیگر اہم خبریں سامنے آنے کے بعد صنعتکار برادری قرض لے کر اپنے کاروبار کو فروغ دینے پر بھی غور کر رہی ہے۔ آئل انڈسٹری کے صنعتکار بھی اسٹیٹ بینک سے پر امید ہیں۔ 

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے تصدیق کی کہ آئل انڈسٹری کو ملک میں درآمدی پیٹرولیم مصنوعات کو پورا کرنے کی اجازت دے کر آئل انڈسٹری کی کریڈٹ لائنز پر نظرثانی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران کے باعث صنعتکاروں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ اوگرا انتظامیہ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہوئے اسے آئل انڈسٹری کی سہولت کے لیے ایک اچھا قدم قرار دیا۔

Related Posts