اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) الیون نے کرکٹ کے ایک دوستانہ میچ میں سنسنی خیز مقابلہ کے بعد راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس آر آئی یو جے کی ٹیم کو شکست دے دی ہے۔
چیئرمین سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی سینیٹر عبدالقادر، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات، او جی ڈی سی ایل سپورٹس بورڈ کے صدر سید افتخار ایم رضوی، نواب آف کیمل پور شیر جنگ سردار سفطین حیدر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
اس موقع پر آر آئی یو جے کے صدر شکیل احمد اور جنرل سیکرٹری محمد صدیق انظر نے مہمانان گرامی اور او جی ڈی سی ایل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
او جی ڈی سی ایل کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا اعلان کیا اور مقررہ 15 اوور میں 111 رن سکور کئے ، جس کے جواب میں آر آئی یو جے الیون کی پوری ٹیم 90 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ مین آف دی میچ او جی ڈی سی ایل کے کھلاڑی نوید اسلم قرار پائے۔
رنر آپ ٹرافی آر آئی یو جے ٹیم کے کپتان چوہدری اظہر شریف نے وصول کی جبکہ ونر ٹرافی او جی ڈی سی ایل ٹیم کے کپتان ریحان ملک نے وصول کی۔
سید یسین ہاشمی نے بہترین کمپئرنگ کی۔ او جی ڈی سی ایل سی بی اے یونین کے صدر راجہ اسلم سینئر صحافیوں کی کثیر تعداد کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد میچ سے لطف اندوز ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سی ڈی اے نے زون فور کے مضافاتی علاقے میں تمام طرح کی تعمیرات پر پابندی عائد کردی