سوشل میڈیا سے آفس کا مطالبہ اقتصادی فیصلہ ہے۔ فواد چوہدری کی وضاحت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا سے آفس کا مطالبہ اقتصادی فیصلہ ہے۔ فواد چوہدری کی وضاحت
سوشل میڈیا سے آفس کا مطالبہ اقتصادی فیصلہ ہے۔ فواد چوہدری کی وضاحت

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے آفسز کا مطالبہ کوئی سیاسی فیصلہ نہیں بلکہ اس کا تعلق اقتصادیات سے ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے تمام سوشل میڈیا کمپنیز کو اپنے حقیقی آفس  پاکستان میں کھولنے کا مطالبہ کیا، یہ میڈیا کی آزادی کے خلاف ہوسکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کا مولانا فضل الرحمان پر غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ

اس کا جواب دیتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ یہ میڈیا کی آزادی کے خلاف کیسے ہے؟ ڈیجیٹل میڈیا پر اشتہار بازی عام میڈیا سے کہیں زیادہ بڑی ہوگی۔ ملک اسے آزاد کیسے چھوڑ دے؟

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک پیسے کا باہر کی طرف اِس طرح بہاؤ کسی فریم ورک کے بغیر برداشت نہیں کرتا۔ یہ ایک معاشی فیصلہ ہے۔ اسے سیاست سے نہ جوڑا جائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا قوانین میں تبدیلی کی منظوری دے دی جس کے تحت 3 ماہ میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے پاکستان میں رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا قوانین میں گزشتہ روز  ترمیم کی جس کے مطابق تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکی 3 ماہ میں پاکستان میں رجسٹریشن لازمی ہے  جن میں یوٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر، ٹِک ٹاک اور ڈیلی موشن شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیاپلیٹ فارمز کی  پاکستان میں رجسٹریشن لازمی 

Related Posts