احتیاطی تدابیراختیارنہ کی گئیں تووباء تیزی سے پھیل سکتی ہے، اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احتیاطی تدابیراختیارنہ کی گئیں تووبا تیزی سے پھیل سکتی ہے، اسد عمر
احتیاطی تدابیراختیارنہ کی گئیں تووبا تیزی سے پھیل سکتی ہے، اسد عمر

اسلام آباد:وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا ہے کہ 30 جون تک کورونا وائرس کے متوقع کیسز میں 75 ہزار کی کمی ہوگئی،کورونا وائرس کاخطرہ ابھی ٹلا نہیں اور ہم نے معاشرے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا،احتیاطی تدابیراختیارنہ کی گئیں تووبا تیزی سے پھیل سکتی ہے اور حالات خراب ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر سب لوگ صحیح کام کریں اور حکومت سمیت سب اپنی ذمہ داری پوری کریں تو پھیلاؤ کو روکنے میں خاطر خواہ کامیاب ہوسکتی ہے۔ کورونا کیسز بڑھنے پر لوگوں نے حفاظتی تدابیر اختیار کی ہیں، کورونا کاخطرہ ابھی ٹلا نہیں اور ہم نے معاشرے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

پہلے 30جون تک 3 لاکھ کیسز متوقع تھے جو اب کم ہوکر 2 لاکھ 25 ہزار ہوگئے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ ہم نے 14جون کو حقائق سامنے رکھے تھے اور اندازہ تھا کہ 30 جون تک کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے، تاہم اجلاس میں ہم نے ماہرین کی رائے کا جائزہ لیا اور اب کیسز کی تعداد کم ہوگئی ہے، جو تین لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ تھا وہ سوا دو لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ اگر سب لوگ صحیح کام کریں اور حکومت سمیت سب اپنی ذمہ داری پوری کریں تو پھیلاؤ کو روکنے میں خاطر خواہ کامیاب ہوسکتی ہے، اگرہم سب اپنا کردار ادا کریں تووبا کے پھیلاؤ کوکنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ہم احتیاط نہیں کریں گے تو حالات خراب ہوسکتے ہیں، صحت کے نظام کو بہتر بنایا جارہا ہے، صورتحال ایسی نہیں کہ صحت کا نظام مفلوج ہوتا نظر آئے، کوشش کررہے ہیں کہ کاروبار زندگی بھی چلتا رہے گا۔

غریب لوگ بھی متاثر نہ ہوں اور ہم عوام کی صحت کی حفاظت بھی کریں، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ کورونا کا خطرہ ٹل گیا تاہم پچھلے دو ہفتے میں حالات میں بہتری آئی ہے اور مزید آئے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ ہماری جانب سے ایس او پیرپرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بھی کی گئیں،جہاں وباء کا زیادہ پھیلاؤہے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے۔صورتحال ایسی نہیں کہ صحت کا نظام مفلوج ہوتا نظر آئے، کوشش کررہے ہیں کہ کاروبار زندگی بھی چلتا رہے گا، غریب لوگ بھی متاثر نہ ہوں اور ہم عوام کی صحت کی حفاظت بھی کریں۔

Related Posts