نیو پلیکس سینما میں بلال لاشاری کی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی نمائش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
فلم 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہوئی تھی لیکن نیو پلیکس اور ایٹریم کے علاوہ تمام سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی تھی۔
تاہم، اب نیو پلیکس سینما نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلم کی نمائش شروع کردے گا اور ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ بھی آج رات 8 بجے سے شروع ہوجائے گی۔
Dear Patrons,#TheLegendOfMaulaJatt will start screening from Tomorrow Thursday 27th October at Nueplex Cinemas. Advance booking for the title will start from 8 PM today. pic.twitter.com/yBNZygNW8P
— NueplexCinemas (@NueplexCinemas) October 26, 2022
اس فلم کے کہانی نویس (اسکرپٹ رائٹر) ناصر ادیب ہیں جنہوں نے 1979ء کی سپر ہٹ فلم ’مولا جٹ‘ لکھی۔ اس کے ہدایت کار یونس ملک تھے اور اب 2022ء میں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ہدایت کار بلال لاشاری ہیں۔ کہانی نویس اس سے پہلے اسی کہانی کی مماثلت میں 1972ء کو ریلیز ہونے والی ایک اور سپرہٹ فلم ’بشیرا‘ لکھ چکے ہیں جس کے ہدایت کار اسلم ڈار تھے۔
فلم کے مرکزی کرداروں میں ماہرہ خان، فواد خان، حمزہ علی عباسی اور حمیمہ ملک شامل ہیں۔ فلم باکس آفس پر کامیاب بزنس کررہی ہے۔