نوشہرہ: تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران 04 اشتہاری،04 منشیات فروش اور 10 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا،ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بھرمیں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصرکے خلاف جاری خصوصی کریک ڈاون کے تسلسل میں تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس نے ایس ایچ او جمشیدخان کی قیادت میں کنڈر کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران4مجرمان اشتہاریوں سمیت04 منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
مجرمان کے قبضے سے 07کلوگرام چرس برآمدجبکہ 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا سرچ آپریشن کے دوران گرفتارملزمان سے تین پستول بھی برآمد کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 14 زخمی