آج کل میں اسکول کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا جائے گا، سعید غنی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اساتذہ کی 37ہزار سے زائد بھرتیاں آئی بی اے سکھر کے تحت کروانی ہیں، سعید غنی
اساتذہ کی 37ہزار سے زائد بھرتیاں آئی بی اے سکھر کے تحت کروانی ہیں، سعید غنی

کرچی:سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے میں اسکول کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق آج کل میں فیصلہ کریں گے۔

ایک بیان میں وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ اسکول کھولنے کے سلسلے میں فیصلے مشاورت سے کیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایکسپو سینٹر کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔

سندھ کے وزیرِ تعلیم نے کہا کہ سندھ حکومت نے اسپتالوں میں گنجائش بڑھانے کے لیے اقدامات کیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کے لیے پابند کیا جا سکتا ہے۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ صنعتوں میں کام کرنے والوں کو بھی ویکسینیشن کرانے کے لیے پابند کریں گے، تاجر خود اور اپنے ملازمین کو ویکسین لگوائیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم بازار اور شادی ہالز کھولتے ہیں تو کورونا ویکسی نیشن لازمی ہو گی، شہری لازما اپنی ویکسی نیشن کرائیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے کووڈ ویکسینیشن کے حوالے سے تازہ اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اب تک 1617209 ڈوز لگائی جاچکی ہیں۔

ویکسین کی پہلی 1169333ڈوز دی گئیں۔ جبکہ ویکسین کی دوسری 447276ڈوز لگائی جاچکی ہیں۔اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ کووڈویکسین کی بیلنس تعداد818091ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے،بلاول بھٹو

Related Posts