سندھ کے تحفظات کے بعد فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Notification for resumption of flight operations withdrawn after Sindh’s reservations

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے حکومت سندھ کے تحفظات کے بعد اتوار کو قومی ہوائی اڈوں سے بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا ہے ۔

این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریوں اور اسلام آباد کے چیف کمشنروں کو ایک نوٹیفکیشن بھیجا تھا جس میں ملک کے مختلف ہوائی اڈوں کے ہوٹلوں میں قرنطینہ سینٹرز قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ یہ فیصلہ بیرون ملک سے پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لئے لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے آرڈیننس جاری کردیا گیا

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ صوبوں کو اس معاملے کے بارے میں فیصلہ کرنا چاہئے تھا کیونکہ وہ اس وبا کو روکنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم اس مقام پر کسی بھی خطرہ کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں،اس طرح کا کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے صوبائی حکومتوں کی رضامندی سے لینے کی ضرورت ہے۔

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں تمام بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی اور ڈومیسٹک فلائٹس بھی معطل کردی گئی تھیں تاہم این ڈی ایم اے نے پانچ اپریل سے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts