غیر قانونی تعمیرات اور نقشوں کی خلاف ورزی کرنے والے گھروں کو نوٹس جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غیر قانونی تعمیرات اور نقشوں کی خلاف ورزی کرنے والے گھروں کو نوٹس جاری
غیر قانونی تعمیرات اور نقشوں کی خلاف ورزی کرنے والے گھروں کو نوٹس جاری

اسلام آباد:کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات اور نقشے کی خلاف ورزی کرنے والے گھروں کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کے شعبہ بی سی ایس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے سیکٹر جی نائن ون و جہانگیر مارکیٹ کے خلاف نقشے کی خلاف ورزی کرنے والے غیر قانونی تعمیر کی شکایات موصول ہونے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ ایریا انچارج کو آرڈر جاری کرتے ہوئے نقشے کی خلاف ورزی کرنے والے گھر نمبر 516 جس نے غیر قانونی اور بوسیدہ بلڈنگ پر 23 کمرے تعمیر کر رہے تھے تھے کو فوری طور پر نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن ٹو جہانگیر مارکیٹ کے اہل علاقہ نے بتایا کہ ایک غیر قانونی گھر پرانا تعمیر شدہ ہے وہ بوسیدہ حالت میں ہے اور علاقہ مکینوں کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ اس چھوٹے سے گھر کے تین پورشن بنائے ہوئے ہیں جس کے اندر نا ممکن طریقے سے 23 کمرے بنا کر گھر کروائے پر دے رکھے ہیں۔

گھر کا مالک راجہ صاحب جو کہ بااثر شخص ہے جہاں دن رات نامعلوم اشخاص کی آمد بھی جاری رہتی ہے جس کے باعث علاقہ مکین پریشانی میں مبتلا ہیں، اس کے علاوہ ان کے دیگر معاملات بجلی پانی کے واجبات اور لین دین پر لڑائی جھگڑے روز کا وطیرہ بن چکے ہیں۔

سی ڈی اے کے متعلقہ ادارے بی سی ایس نے فوری طور پر بلڈنگ کا وزٹ کیا ڈائریکٹر بی سی ایس اسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ایریا انچارج رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایسے گھوسٹ اور غیر قانونی گھروں کو مسمار کرنے کے لئے گھر نمبر 516 کے مالک راجہ صاحب کو فوری طور پر نوٹس جاری کردیا ہے اور اس سے آگاہ کر دیا ہے کہ بوسیدہ مکان اور بغیر نقشے کے تعمیر شدہ مکانات فوری طور پر گرائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: بلدیہ غربی، 15 گریڈ تک ملازمین مبینہ رشوت کے عوض ڈاکٹروں کی جگہ رہنے لگے

Related Posts