کیماڑی ضلع کے قیام کیخلاف عامر لیاقت کی درخواست پر سندھ حکومت سے جواب طلب

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Notices issued on Aamir Liaquat’s petition against District Keamari

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر لیاقت حسین کی درخواست پر کراچی میں  ضلع کیماڑی کے قیام پر سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں کونوٹس جاری کردیئے ۔

عامرلیاقت نے 24 اگست کودرخواست دائر کی تھی،عامر لیاقت کے وکیل نے بھی اپنا جواب داخل کرنے کے لئے وقت مانگا ہے، عدالت متعلقہ فریقین سے 23 دسمبر کو جوابات طلب کیے ہیں۔

ایم کیو ایم بھی اس درخواست کی فریق ہے۔ ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ ضلع کیماڑی اور کیماڑی ڈی ایم سی کی تشکیل غیر قانونی ہے۔

ایم کیو ایم کا مؤقف ہے کہ ضلع کیماڑی اور ڈی ایم سی کیماڑی کی تخلیق دونوں غیر قانونی ہیں کیونکہ ان کی تشکیل سے پہلے آبادی کی مردم شماری نہیں کی گئی تھی۔

ایم کیوایم کا دعویٰ ہے کہ حکومت سندھ کا فیصلہ سیاسی تھا ، انتظامی نہیں۔ایم کیو ایم کے وکیل نے کہا کہ ریونیو قوانین کے مطابق نیا ضلع بنانے سے پہلے عوامی سماعت ہونی چاہئے اور ایسا نہیں کیا گیا۔ در حقیقت اس معاملے پر رائے عامہ کی بالکل بھی کوشش نہیں کی گئی تھی۔

ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ ابھی تک 2018 کی آبادی مردم شماری کی حتمی فہرست جاری نہیں کی گئی ہے اس لئے یہ حرکت غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

اس نئے ضلع کی تشکیل سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے ساتھ ساتھ آئندہ بلدیاتی انتخابات پر بھی اثر پڑے گا۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود کیماڑی ڈی ایم سی کی تشکیل کے لئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جو حکومت کی بدنیتی کا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی پر اجارہ داری کیلئے نئے ضلع کا قیام، آگے کیا ہوگا ؟

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے 20 اگست 2020 کو کراچی میں ساتواں ضلع تشکیل دیا تھا اور کیماڑی ، سائٹ ، بلدیہ ، ماڑی پور اور کراچی فش ہاربر نئے ضلع کا حصہ ہیں۔

Related Posts