چین سے پاکستانیوں کو جلدی نہ نکالنے کا مطلب بے حسی نہ لیا جائے ۔ڈاکٹر ظفر مرزا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan confirms two cases of coronavirus

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزانے کہا ہے کہ ہم چین سے پاکستانی شہریوں کو نکالنے کے عمل میں عجلت کامظاہرہ نہیں کر رہے  جس کا مطلب بے حسی نہیں لیاجانا چاہئے۔

معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ بے حسی کے برعکس حکومت کرونا وائرس کے معاملے پر احتیاط کا دامن تھامے ہوئے ہیں۔ ہمیں چین میں پاکستانی طلباء کی بے حد فکر ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چین میں موجود پاکستانی طلباء کے لیے ہم بھی اتنے ہی فکر مند ہیں جتنے کہ ان کےلواحقین ہوسکتے ہیں جبکہ ہم چینی حکومت کے ساتھ مل کر ان کی حفاظت اور بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔  

یاد رہے کہ چین میں  کرونا وائرس ہوبائے نامی صوبے کو لپیٹ میں لیتا جا رہا ہے، وہان میں پھنسے ہوئے پاکستانی طلباء نے دیارِ غیر سے حکومت کو پیغام دیا کہ موت آنے سے پہلے ہمیں یہاں سےنکال لیں۔

پاکستانی طلباء کرونا وائرس کے باعث شدید خوف میں مبتلا ہیں جن کا کہنا تھا کہ صوبے کے حالات ہر گزرتے روز کے ساتھ خراب ہو رہے ہیں۔ دیگر ممالک کے شہری اپنے اپنے دیس لوٹ چکے ہیں۔ہم پھنس چکے ہیں۔

ندیم بھٹی اور ندیم عباس نامی پاکستانی طلباء نے اپنے پیغام میں کہا کہ وائرس کے باعث ہمارے کمرے الگ الگ کردئیے گئے۔وہان  شہر کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ ایک جگہ سے دوسری جگہ آ جا نہیں سکتے۔

مزید پڑھیں: موت سے پہلے ہمیں چین سے نکالیں۔پاکستانی طلباء 

Related Posts