پاکستان نے عالمی سطح پر اہم سفارتی سنگ میل عبور کرلیا۔ ناروے نے کامیابی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ کی لسٹ سے نکال دیا۔
اس امر کا اعلان ناروے کی پولیس سیکورٹی سروس کی تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ ناروے کی مقامی انٹیلی جنس اور سیکورٹی سروس نے جاری کی ہے۔
گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان اور کچھ دیگر ممالک کو خطرے کی لسٹ میں شامل کیا جا رہا تھا، اس لسٹ میں پاکستان کا نام ہونے کی وجہ سے پاکستانی طلبا اور ریسرچرز کو کافی مشکلات پیش آ رہی تھیں۔
لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان مخالف منفی پروپیگنڈا بھی کیا گیا لیکن حکومت کی کامیاب سفارت کاری کے بعد اب پاکستان کا نام تھریٹ اسیسمینٹ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔
ناروے حکام کے اس اقدام سے پاکستان کا تشخص بہتر ہو گا اور طلبا ناورے میں اعلی تعلیم کے مواقع سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔