شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے لانس نائیک شہید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے لانس نائیک شہید
شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے لانس نائیک شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پاک فوج اور دہشتگردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران پاک فوج کے لانس نائیک جمشید خان نے جام شہادت نوش کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک جمشید خان دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے، 28 سال کے لانس نائیک جمشید خان شہید کا تعلق دیر بالا سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:بنوں میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملہ، 9جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Related Posts