سیول: شمالی کوریا نے اپنی جوہری صلاحیتوں کی جانج کیلئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو بدھ کے روز مشرقی ساحل سے سمندر کی جانب داغا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنی جوہری قوتیں تیز ترین رفتار سے تیار کرنے کے عزم کے تقریباً 7 روز بعد مشرقی ساحل سے سمندر کی جانب بیلسٹک میزائل داغ دیا جو رواں برس ملک کے ہتھیاروں کے 14ویں بڑے تجربے کی نشاندہی کہی جاسکتی ہے۔
برطانیہ میں چاقو بردار شخص کا عید کی نماز کے دوران حملہ