سابق سفارتکار کی مقتول بیٹی نور مقدم سپردخاک، قاتل کاپاسپورٹ ضبط

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

court reserved its verdict in the Noor Muqaddam murder case

اسلام آباد:سابق سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کونماز جنازہ کی ادائیگی کے بعداسلام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا ،پولیس نے قاتل ظاہر جعفر کا پاسپورٹ ضبط کرلیا۔

اس سے قبل پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ سابق سفارتکار شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کو ملزم ظاہر جعفر نے اسلام آباد کے ایف 4 علاقے میں تیز دھار آلے سے کاٹ دیا تھاجبکہ پولیس نے قاتل ظاہر جعفر کو جائے وقوعہ پر ہی گرفتار کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں سابق ڈپلومیٹ کی بیٹی نور مقدم کو قتل کردیا گیا

ذرائع نے بتایا کہ قاتل ذہنی مریض ہے اورایک ذہنی امراض کے اسپتال سے بھاگ کرآیا تھا،پولیس نے پہلے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ کی لاش اس کے لواحقین کے حوالے کردی تھی۔

پولیس نے ملزم کے دوستوں اور گارڈ کے بیانات بھی قلمبند کیے جو تفتیشی ذرائع کے مطابق قتل کی تحقیقات میں مددگار ثابت ہوں گے۔ ملزم کے والد بھی آج کراچی سے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جس کے بعد پولیس ان کا بیان بھی ریکارڈ کرے گی۔

کوہسار پولیس اسٹیشن کے حکام نے ملزم سے برآمد شدہ آلہ قتل ہتھیار فرانزک تجزیہ کے لئے بھیج دیاہے جبکہ تفتیشی ذرائع کے مطابق پولیس ملزم کا ریکارڈ جمع کرنے کی کوشش کر رہی ہے ،ملزم کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد اسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Related Posts