نورمقدم کا قاتل ظاہرضمیر جعفر کون ہے ؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zahir Jaffer criminal record found in UK.

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنوبی کوریا میں پاکستان کے سابق سفیر کی 27 سالہ بیٹی نور مقدم کے قاتل ظاہرضمیرجعفر ولدضمیر جعفر کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ قاتل اور مقتولہ آپ میں دوست تھے۔پولیس کے مطابق ملزم نے نور مقدم کو قتل کرنے کےبعد تیز دھار آلے سے مقتولہ سر تن سے جدا کردیا ہے۔ نور مقدم کی عمر 27 سال تھی۔ نور مقدم سابق ڈپلومیٹ جاوید مقدم کی صاحبزادی تھیں۔ جاوید مقدم پاکستان کی جانب سے ساؤتھ کوریا اور قازقستان میں سفیر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

ملزم کیخلاف مقدمہ
ایس ایس پی انویسٹی گیشن عطاء الرحمن کاکہنا ہے کہ نور مقدم کوبڑی بے رحمی سے قتل کیا گیا ہے،اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آئی اور ملزم کو موقع سے گرفتار کیا اورموقع سے تمام فرانزک ثبوٹ اکٹھے کئے گئے جبکہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم گرفتار ہے اور متاثرہ فیملی سے آئی جی نے ملاقات کی،اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے ایک اسپیشل ٹیم بنائی ، ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیاپر کچھ غلط چیزیں پھیلائی جا رہی ہیں ، ہم ہر صورت متاثرہ فیملی کیساتھ کھڑے ہیں۔

ظاہرضمیر جعفر کون ہے ؟
نور مقدم کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم ظاہرضمیر جعفر ،جعفر برادر پرائیویٹ لمیٹڈکا مالک اور جعفر گروپ آف کمپنیز کا رکن ہے۔ملزم نے قتل کے روز امریکا روانگی کیلئے ٹکٹ بک کروارکھی تھی جبکہ پولیس اور دیگر ذرائع سے ملزم کو ذہنی مریض ظاہر کیا جارہا ہے جس سے مقدمہ میں رعایت مل سکتی ہے۔

مجرمانہ ریکارڈ
اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ظاہر جعفری کا برطانیہ میں بھی کرمنل ریکارڈ موجود ہے اور ملزم کےکرمنل ریکارڈ کی چھان بین کی جارہی ہے۔پولیس نے بتایا کہ نور مقدم کے سفاکانہ قتل کے بعد موقع سے خون آلود چاقو، پستول، 100 سے زیادہ راؤنڈ اور شرب کی بوتل برآمد ہوئی۔

ذرائع کے مطابق چاقو پر لگے خون اور مقتولہ کے خون کا سیمپل میچنگ کیلئے لیب بھجوا دیا گیا جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھی مقتولہ اور ملزم کے سیمپل بھجوادیے گئے۔

Related Posts