نور مقدم کیس میں نیا موڑ، ملزم کے والد کی قتل کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نور مقدم کیس میں نیا موڑ، ملزم کے والد کی قتل کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش
نور مقدم کیس میں نیا موڑ، ملزم کے والد کی قتل کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش

اسلام آباد: نور مقدم کیس میں نیا موڑ آگیا، ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر نے مبینہ طور پر سابق پاکستانی سفیر کی صاحبزادی کے قتل کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم ظاہر جعفر کے والد نے قتل کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی اور اپنے بااثر دوستوں سے قتل کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی درخواست کرتے رہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کے والد نے سوال کیا کہ بیٹے ظاہر جعفر نے ایک ڈکیت کو قتل کردیا، معاملے سے کیسے جان چھڑائیں؟ کیس میں تفتیش کاروں کی توجہ ذاکر جعفر پر مرکوز ہوگئی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل نور مقدم کے قتل کے کیس میں آلۂ قتل پر ملزم ظاہر جعفر کے فنگر پرنٹس مل گئے جبکہ فرانزک رپورٹ میں مقتولہ سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

آج سے 2روز قبل نور مقدم قتل کیس کی فرانزک رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق مقتولہ کی جان لینے سے قبل ملزم ظاہر جعفر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

نور مقدم کیس کی فرانزک رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ظاہر جعفر کا ڈی این اے جائے وقوعہ سے ملنے والے نمونوں سے میچ کرگیا۔

مزید پڑھیں: نور مقدم کیس، آلۂ قتل پر فنگرپرنٹس موجود، مقتولہ سے زیادتی کی تصدیق

 

Related Posts