کرینا کپور بننے کی کوشش، حرا مانی کی مزاحیہ ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرینا کپور بننے کی کوشش، حرا مانی کی مزاحیہ ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے
کرینا کپور بننے کی کوشش، حرا مانی کی مزاحیہ ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے کرینا کپور بننے کی کوشش کی، بالی ووڈ کی بے بو کی نقل کرتے ہوئے حرا مانی کی مزاحیہ ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ حرا مانی نے ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی جس میں بالی ووڈ اداکارہ کرینا کپور کے ڈائیلاگ کاپی کیے گئے ہیں جس میں حرا مانی بے حد جذباتی نظر آئیں۔

چند سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو میں حرا مانی کہتی ہیں کہ پلوی، کیا میں ایک اچھی ایکٹریس (اداکارہ) ہوں پلوی؟ ساتھی فنکارہ عقب سے آ کر سمجھاتی ہیں کہ اس بات کا ذکر چھوڑو، کوئی اور بات کرو۔

ویڈیو میں حرا مانی ناراض ہوجاتی ہیں۔ انگریزی میں چلا کر کہتی ہیں کہ مجھے میرے سوال کا جواب دو۔ساتھی اداکارہ کہتی ہے کہ تم ایک اسٹار ہو ماہی، تمہیں ایکٹریس بنے کی ضرورت نہیں۔ (کرینا کپور نے ایک بھارتی فلم میں ماہی کا کردار نبھایا تھا۔)

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

حرا مانی کہتی ہیں کہ ایکٹریس بننا ہے، اسٹار نہیں۔ ساتھی فنکارہ کہتی ہے کہ پھر اسٹار میں بن جاتی ہوں۔ اداکارہ حرا مانی اثبات میں جواب دیتی ہیں اور دونوں اداکارائیں ہنسنے لگتی ہیں جس پر مختصر ویڈیو ختم ہوجاتی ہے۔

گزشتہ روز شیئر کی گئی حرا مانی کی ویڈیو کو اب تک 6 لاکھ 42 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں جن میں بعض مشہورومعروف شوبز شخصیات بھی شامل ہیں۔ متعدد مداحوں نے اپنے تبصروں میں ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 70ء کی دہائی میں دردانہ بٹ کے ساتھ پہلی بار اداکاری کی۔سیمی راحیل

Related Posts