پاکستانی فلم انڈسٹری کی سابق اداکارہ نور بخاری نے کہا ہے کہ دنیا میں 9 اور 10 محرم الحرام کا احترام دیگر مذاہب کے لوگ بھی کرتے ہیں لیکن ہم چھٹیاں منانے کے منصوبے بناتے ہیں۔
فوٹوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک اسٹوری میں سابق اداکارہ نور بخاری نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران آلِ رسول ﷺ پر پانی بند کردیا گیا اور امتی چھٹیاں منانے جارہے ہوتے ہیں۔
سابق اداکارہ نور بخاری بیٹے کی ماں بن گئیں
انسٹاگرام پیغام میں سابق اداکارہ نور بخاری نے کہا کہ 9 اور 10محرم الحرام کا احترام تو دیگر مذاہب کے لوگ بھی کرتے ہیں لیکن ہم یہاں چھٹیاں منانے کے منصوبے بنانے میں مصروف ہوجاتے ہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ 6سال قبل اداکاری چھوڑنے کے بعد اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا نظر آتی ہیں۔ رواں برس مئی کے دوران ہی نور بخاری اور عون چوہدری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
انسٹاگرام اسٹوری پر نومولود بیٹے کے پاؤں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سابق اداکارہ نے سوشل میڈیا صارفین کو بیٹے کی پیدائش سے آگاہ کیا۔ شوبز چھوڑنے سے قبل نور بخاری نے درجنوں فلموں میں اداکاری کی تھی۔
نور بخاری کی فلموں میں مجھے چاند چاہئے، تیرے پیار میں، بلی، سایۂ خدائے ذوالجلال، بھائی لوگ اور موسیٰ خان شامل ہیں۔ اداکارہ نور بخاری نے 2017 میں فلم اور شوبز انڈسٹری کو چھوڑ دیا تھا۔