نور بخاری توبہ پر قائم، رواں سال رمضان نشریات نہ کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Noor Bukhari

پاکستانی سابق اداکارہ نور بخاری نے رواں سال رمضان نشریات کی میزبانی کی پیش کش سے انکار کرنے کے پیچھے اصل وجہ بتادی، خاتون اول بشریٰ بی بی سے متعلق بھی اہم انکشاف کردیا۔

اس سے قبل نور بخاری نے انسٹاگرام پر سوال وجواب کا سیشن منعقد کیا تھا۔ مداحوں میں سے ایک نے سابق اداکارہ سے پوچھا کہ کیا وہ اس سال رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گی جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے انکار کردیا کہ میں نے دو چینلز کوانکار کردیاہے کیونکہ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ کے لئے ہے لہٰذا وہ رمضان میں اپنے رب کو منانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اس سے قبل یہ افواہ چل رہی تھی کہ نور بخاری خصوصی رمضان ٹرانسمیشن کے ساتھ تین سال بعد باضابطہ طور پر ٹیلی ویژن اسکرین پر لوٹ رہی ہیں۔ سابق اداکارہ نے ستمبر 2017 میں اپنی چوتھی شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اسلام کی مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: دلہن کے لباس پر تنقید، زویا ناصر نے نوربخاری کاماضی کھول کر رکھ دیا

اس سے قبل انسٹاگرام پر سوال و جواب کے ایک اور سیشن میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بشریٰ بی بی کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی ، انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی میرے لئے ماں کی طرح ہیں۔ جون 2018 میں نور نے سعودی عرب میں اپنی اور بشریٰ بی بی کی تصویر شیئر کی تھی ۔

Related Posts