کراچی میں اب غیر مقامی افراد موبائل فروخت نہیں کرسکیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں اب غیر مقامی افراد موبائل فروخت نہیں کرسکیں گے
کراچی میں اب غیر مقامی افراد موبائل فروخت نہیں کرسکیں گے

کراچی الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن نے غیر مقامی افراد کے موبائل فون فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی، اب کراچی کے شہری کے علاوہ کوئی موبائل فون فروخت نہیں کرسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن کا چھینے گئے موبائل فونز کی فروخت روکنے کے لیے بڑا فیصلہ سامنے آگیا ، جس کے بعد اب کراچی کے شہری کے علاوہ کوئی موبائل فون فروخت نہیں کرسکے گا۔

چیئرمین لا اینڈ کمیٹی کراچی الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن منہاج گلفام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہر میں موبائل فون کے چوری اور چھیننے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

موجودہ صوتحال میں چھینے گئے اور چوری شدہ موبائل کی خرید و فروخت کے لیے نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے۔

منہاج گلفام کا کہنا ہے کہ پولیس اور سی پی ایل سی کے تعاون سے کراچی الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن نے ایس او پیز بنائے ہیں۔

اب موبائل فون فروخت کے لیے کراچی کا شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے، بغیر تصدیق کوئی بھی دکاندار موبائل فون نہیں خریدے گا۔ جب کہ اوورسیز پاکستانی اپنے پاسپورٹ کی کاپی اور موبائل خریداری کی رسید دکھا کر موبائل فروخت کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ سی پی ایل سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق شہر قائد میں فروری 2022 میں بھی جرائم کی تعداد میں خاطر خواہ کمی نہیں آئی اور لوٹ مار، چوری، چھینا جھپٹی کی وارداتیں جاری رہیں۔ فروری کے 28 روز میں 2199 موبائل فون چھیننے کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ رواں سال کے پہلے مہینے جنوری میں یہ تعداد 2499 تھی۔

Related Posts