این اے 133 کا ضمنی انتخاب، امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادئیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این اے 133 کا ضمنی انتخاب، امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادئیے
این اے 133 کا ضمنی انتخاب، امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادئیے

لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب کیلئے پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادئیے ہیں جبکہ انتخابی معرکہ دسمبر میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست کیلئے آنجہانی ایم این اے کی اہلیہ شائستہ پرویز نے ن لیگ کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔ پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ اور پی پی پی کے اسلم گل نے بھی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انسانی المیے کو روکنے کا واحد راستہ طالبان سے تعلقات ہیں۔فواد چوہدری

تحریکِ انصاف کا یار محمد رند کو نیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد کرنے کا فیصلہ

این اے 133 کے ضمنی انتخاب کیلئے سابق معاونِ خصوصی جمشید اقبال چیمہ اور پی پی پی کے اسلم گل نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروادئیے۔ تینوں جماعتوں کے امیدوار سیاسی کارکنان کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس پہنچے تھے۔

الیکشن کمیشن افس میں ریٹرننگ آفیسر سید باسط علی نے تینوں امیدواروں سے کاغذاتِ نامزدگی وصول کر لیے۔ ن لیگی رہنما پرویز ملک کے انتقال پر خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب 5 دسمبر کے روز منعقد کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

 پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب کیلئے جمشید اقبال چیمہ کو امیدوار نامزد کیا جو انتخاب میں حصہ لینے کی غرض سے اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے۔

معاونِ خصوصی جمشید اقبال چیمہ نے اپنا استعفیٰ 4 روز قبل وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیا۔ تحریکِ انصاف ضمنی انتخاب کیلئے امیدوار نامزد کرنے والی پہلی سیاسی جماعت بن گئی، دیگر جماعتیں امیدوار نامزد نہ کرسکیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی جمشید اقبال چیمہ مستعفی ہوگئے

Related Posts