ساجد اور نعمان نے کالی آندھی کا رخ موڑ دیا، ویسٹ انڈیز 137 رنز پر ڈھیر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Noman, Sajid bamboozle West Indies team for 137 runs in first innings

ملتان:پاکستانی اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کو تباہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں صرف 137 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن میزبان ٹیم کی 230 رنز کی اننگز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 25.2 اوورز میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو 93 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

نعمان علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 39 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ساجد خان نے 65 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اور ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ سعود شکیل نے 84 رنز اور محمد رضوان نے 71 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جےڈن سیلز نے 27 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں جبکہ جومیل وریکن نے 69 رنز دے کر 3 وکٹیں اور کیون سنکلیئر نے 61 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ویڈیوز بنانے کے شوقین افراد کیلئے بری خبر! کل سے ٹک ٹوک بند

دوسرے دن کھیل کے آغاز پر پاکستان نے 143 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا لیکن صرف 87 رنز کے اضافے کے ساتھ اپنی باقی 6 وکٹیں گنوا دیں۔ خراب روشنی کی وجہ سے کھیل کا آغاز 30 منٹ کی تاخیر سے ہوا۔

سعود شکیل اور محمد رضوان نے پانچویں وکٹ کے لیے 141 قیمتی رنز جوڑے۔ سعود شکیل نے 157 گیندوں پر 84 رنز بنائے جس میں 6 چوکے شامل تھے۔ دوسری جانب رضوان نے 133 گیندوں پر 71 رنز بنائے جس میں 9 چوکے شامل تھے۔

کیون سنکلیئر نے سعود شکیل کو ڈرنکس کے بعد پہلی ہی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ کروا دیا، جس کے بعد پاکستان کے باقی کھلاڑی 13 رنز کے اضافے پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان نے دوسری اننگ کا آغاز کردیا ہے اور قومی ٹیم نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 45 رنز بنالئے ہیں۔

Related Posts