جنیوا: اقوامِ متحدہ نے عالمی برادری بالخصوص رکن ممالک کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی شخص کو صرف سیاسی رائے رکھنے پر گرفتار نہ کیا جائے کیونکہ یہ بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ میں نے نیلسن منڈیلا ڈے کے حوالے سے اپنے حالیہ بیان میں21 ویں صدی میں بے جا قید و بند کی مخالفت کی۔
پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی شخص کو اِس لیے گرفتار نہ کیا جائے کہ وہ اپنی الگ سیاسی رائے رکھتا ہے۔
As I recently said in my #MandelaDay message, there should be no prisoners of conscience in the 21st century. No one should be arrested for having an political opinion.
— António Guterres (@antonioguterres) August 11, 2020
یہ بھی پڑھیں: مسئلۂ کشمیر پر اقوامِ متحدہ کا مؤثر کردار چاہتے ہیں، پاکستان