ہمیں اغواء نہیں کیا گیا، خرم شیر زمان جھوٹ بول رہے ہیں۔ ناراض اراکینِ کا ویڈیو بیان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمیں اغواء نہیں کیا گیا، خرم شیر زمان جھوٹ بول رہے ہیں۔ ناراض اراکینِ کا ویڈیو بیان
ہمیں اغواء نہیں کیا گیا، خرم شیر زمان جھوٹ بول رہے ہیں۔ ناراض اراکینِ کا ویڈیو بیان

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے ناراض اراکینِ سندھ اسمبلی نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ہمیں اغواء نہیں کیا گیا جبکہ صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان جھوٹ بول رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اوباڑو سے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شہریار شر کہتے ہیں ہمیں کوئی کیوں اغوا کرے گا؟ اپنے گھر پر ہوں اور اسی دوران مجھے رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا بیان سننے کو ملا، خرم شیر زمان نے کہا کہ ہمارے تین اراکین اغواء ہوچکے ہیں۔

خرم شیر زمان کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے رکنِ اسمبلی شہریارشر نے کہا کہ ہمیں کون اغواء کرے گا؟ ہم تحریکِ انصاف سے مایوس ہیں اور کئی بار اسلام آباد جاکر اور گورنر ہاؤس میں ہونے والی میٹنگز میں کہہ چکے ہیں کہ سندھ کے لئے کچھ سوچیں اور ہمیں فنڈز دیں۔

رکنِ سندھ اسمبلی شہریار شر نے کہا کہ سندھ کے لاکھوں افراد نے ہمیں ووٹ دیا لیکن ہماری بات کسی نے نہیں سنی۔سندھ کے لئے تحریکِ انصاف کے پاس کوئی پروگرام نہیں ہے۔ آپ نے جو ٹکٹس بانٹے، ہم سے پوچھا تک نہیں اور فون بھی نہیں کیا۔ آپ نے جو سینٹ کے لئے امیدوار دئیے ہیں، ہم انکو ووٹ نہیں دیں گے۔اپنے گھر میں بیٹھے ہیں۔

پی ٹی آئی کے ایک اور رکن سندھ اسمبلی کریم بخش گبول نے کہا کہ میں جس امیدوار سے مطمئن ہوجاؤں، اسی کو ووٹ دوں گا۔ تحریکِ انصاف کا ہوں اور رہوں گا۔ قبل ازیں خرم شیر زمان نے مخالفین پر اپنے 3 اراکینِ سندھ اسمبلی کے اغواء کا الزام عائد کیا تھا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سیاسی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ان کے 3 ارکان اسمبلی کو گزشتہ رات سے اغواء کرلیاگیا۔

گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ ہمارے 3 ارکان اسمبلی غائب ہیں اور ہمیں مخالفین پر خدشہ ہے کہ ان کو اغواء کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے 3 ارکان اسمبلی اغواء، سیاسی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی

Related Posts