اسلام آبادبارکی درخواست خارج،سپریم کورٹ کا تمام غیر قانونی چیمبرز مسمارکرنے کاحکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SC Directs Khursheed Shah's Son To Surrender Before AC In Three Days

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسلام آباد بار کی درخواست خارج کرتے ہوئے تمام غیر قانونی چیمبرز گرانے کا حکم دے دیا ہے جبکہ فٹبال گراؤنڈ فوری خالی کرنے کی ہدایت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بار کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے کی۔ سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ غیر قانونی چیمبرز کس بنیاد پر برقرار رکھے جائیں؟ وکلاء کا فٹ بال گراؤنڈ پر کوئی حق نہیں بنتا، اگر وکلاء پریکٹس کرنا چاہتے ہیں تو اپنا دفتر کہیں اور بنا لیں۔

سپریم کورٹ کو وکیل شعیب شاہین نے آگاہ کیا کہ فٹبال گراؤنڈ پر تو کئی عدالتیں بھی قائم ہیں جس پر سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گراؤنڈ کی زمین پر بنائی گئی عدالتیں بھی مسمار کی جائیں۔ کسی غیر قانونی کام کو جواز فراہم نہیں کیا جاسکتا۔ وکیل سے استفسار کیا گیا کہ کیا 2 ماہ تک گراؤنڈ خالی کردیں گے؟ 

وکیل حامد خان نے عدالت سے استدعا کی کہ ہائی کورٹ کی نئی عمارت میں منتقلی تک کا وقت دیا جائے جسے چیف جسٹس نے یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ اتنا طویل وقت نہیں دیا جاسکتا۔ سپریم کورٹ نےغیر قانونی چیمبرز مسمار کرنے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم برقرار رکھا اور فٹبال گراؤنڈ خالی کرنے کی ہدایت کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری سے ہی ہونگے، الیکشن کمیشن

Related Posts