20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردینگے، شیخ رشیدکا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sheikh rasheed press conference in rawalpindi

اسلام آباد:وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے، کالعدم ٹی پی ایل کے اکاؤنٹ منجمد اور شناختی کارڈ بھی بلاک ہوں گے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد جی سیون میں سستا رمضان بازارکا دورہ کیا اور بازار میں قیمتوں کا جائزہ لیا،اس موقع پر وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، عوام کو سستے بازاروں کے ذریعے ریلیف دے رہے ہیں، عوام کوسستی اشیا مہیا کریں گے۔

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جب تنظیم کالعدم قرار دی جاتی ہےتواس کے اکاؤنٹس منجمدہوتےہیں جبکہ کالعدم تحریک لبیک کیساتھ نہ کوئی مذاکرات کا عمل جاری ہے نہ میرےنوٹس میں ہے۔

مزید پڑھیں:پولیس کا کالعدم ٹی ایل پی کے دھرنے کے خلاف آپریشن، 2 افراد جاں بحق

شیخ رشید احمد نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی نےاحتجاج میں 192مقامات بندکرنےکی کوشش کی،صرف ایک جگہ چوک یتیم خانہ میں حالات ٹھیک نہیں،اس وقت جی ٹی روڈ،مری ایکسپریس وے،تمام سڑکیں کھلی ہیں،ان شااللہ 20تاریخ کو بھی سڑکیں اورشاہراہیں کھلی رہیں گی،20تاریخ کوکالعدم ٹی ایل پی کو ختم کرنےکافیصلہ کرکےمعاملہ کابینہ لےجائینگے۔

واضح رہے کہ ملک میں بدامنی پھیلانے کے بعد حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قراردیدیا ہے اور جماعت کے اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں اور ملک کے کئی شہروں میں کالعدم جماعت کے کارکنوں کیخلاف آپریشنز کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں۔

Related Posts