ملک میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں جس پر فضل الرحمان کا آزادی مارچ ہو۔فیصل واؤڈا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں جس پر فضل الرحمان کا آزادی مارچ ہو۔فیصل واؤڈا
ملک میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں جس پر فضل الرحمان کا آزادی مارچ ہو۔فیصل واؤڈا

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل  فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایسا کوئی مسئلہ ہمیں نظر نہیں آتا جس پر مولانا فض الرحمان احتجاج کریں یا آزادی مارچ کیا جائے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر آبی وسائل فیصل واؤڈا نے کہا کہ ذاتی مفادات کے لیے مولانا فضل الرحمان کے احتجاج کو عوام مسترد کرتے ہیں۔ احتجاج کے مقاصد بعد میں بتاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: دشمن پاکستان میں غیر یقینی صورتحال کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔فردوس عاشق اعوان

وزیر آبی وسائل فیصل واؤڈا نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے حقوق کی پاسداری کر رہی ہے، ہم نے ایسا کیا کردیا کہ مولانا بلبلا اٹھے اور آزادی مارچ شروع کردیا جبکہ مدرسے کے طلبہ کو سیاست کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے آزادی مارچ میں کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے فیصل واؤڈا نے کہا کہ دونوں جماعتیں مولانا فضل الرحمان اور جمعیت علمائے اسلام کو استعمال کر رہی ہیں۔ مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نیک نیتی کے ساتھ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی سے ملاقات کے لیے گئی اور ہم نے ان سے بات چیت کی لیکن وہ لوگ نہیں مانے، آج انہیں کسی کمیٹی کا چیئرمین بنا دیں تو احتجاج بند ہوجائے گا۔

فیصل واؤڈا نے کہا کہ احتجاج بلا مقصد نہیں ہوتا، پر امن احتجاج کو ہر پاکستانی شہری کا حق مانتے ہیں لیکن ریاست کے اندر ریاست بنانے کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نہ ڈنڈا بردار فورس برداشت کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واؤڈا نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ریاست کے اندر ریاست بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں چند روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا نے کہا کہ دھرنے اور احتجاج کے نام پر ڈنڈا بردار جتھوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ فضل الرحمان دھرنے میں شریک  لوگوں کو مروانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: فضل الرحمان دھرنا: ریاست کے اندر ریاست بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔فیصل واؤڈا

Related Posts