دُنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نہیں مٹا سکتی۔ قائدِ اعظم کے یومِ پیدائش پر آرمی چیف کا پیغام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نہیں مٹا سکتی۔ قائدِ اعظم کے یومِ پیدائش پر آرمی چیف کا پیغام
دُنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نہیں مٹا سکتی۔ قائدِ اعظم کے یومِ پیدائش پر آرمی چیف کا پیغام

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قائدِ اعظم کے 144ویں یومِ پیدائش کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دُنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نہیں مٹا سکتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان پاک فوج کے پیغام کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ زمین پر موجود کوئی قوت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی جبکہ قوم آج قائدِ اعظم کی سالگرہ ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔

پیغام کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قائدِ اعظم کے امید، حوصلے اور اعتماد کے پیغام کے ساتھ ساتھ اتحاد، نظم وضبط اور تنظیم کے اصول بھی ہمارے سامنے ہیں جو ہماری عظیم قوم کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ نئے دور کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قوم کو قائدِ اعظم محمد علی جناح کے نقشِ قدم پر چلنا ہوگا۔

 بانئ پاکستان قائدِ اعظم کے 144ویں یومِ پیدائش کے موقعے پر وزیرِ اعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں بابائے قوم کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قوم کو ہر شعبۂ زندگی میں قائدِ اعظم کے اصولوں کو اپنانے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: نئے چیلنجز  کیلئے قوم کو قائدِ اعظم کے نقشِ قدم پر چلنا ہوگا۔وزیرِ اعظم

Related Posts